پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2022

اسمبلیاں کب توڑی جائیں ؟ تحریک انصاف آج بھی حتمی فیصلہ نہ کرسکی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں کی بیٹھک زمان پارک لاہور میں ہوئی— فوٹو: فائل
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں کی بیٹھک زمان پارک لاہور میں ہوئی— فوٹو: فائل

اسمبلیاں کب توڑی جائیں ؟ تحریک انصاف آج بھی حتمی فیصلہ نہ کرسکی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں کی بیٹھک زمان پارک لاہور میں ہوئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو  میں تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی سے ہمارے ممبران پہلے ہی باہر آچکے ہیں، ہم پارلیمان کا عملی طور پرحصہ نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں سب کو اعتماد میں لیا گیا ہے، تمام مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں، پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان کو اسمبلیوں کی تحلیل کا اختیار دیا ہے، عمران خان چند روز میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پنجاب اور کے پی میں رمضان سے پہلے الیکشن کا عمل مکمل ہوجائے، معیشت تیزی کے ساتھ تنزلی کا شکا رہے، ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی، اعتماد کا فقدان بڑھتا چلاگیا تو ملک کا نقصان ہوگا، ایسا کوئی قدم نہیں اٹھا نا چاہیں گے جس سے ملک کا نقصان ہو۔

مزید خبریں :