پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2022

عمران خان پنجاب کابینہ میں توسیع سے لاعلم، فیصل واوڈا نے مشورہ دے دیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کابینہ میں توسیع سےلاعلمی کا اظہارکیا ہے—فوٹو: فائل
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کابینہ میں توسیع سےلاعلمی کا اظہارکیا ہے—فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پنجاب کابینہ میں توسیع سےلاعلمی کا اظہارکیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے خیال کاسترو سےکہا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ آپ وزیر بن رہے ہیں، وہ تو سمجھے تھےکہ انہیں کسی محکمے کی سربراہی دی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کا کہنا تھا کہ چلیں کوئی بات نہیں لیکن آپ کے وزیر بننے سے ہمارے بیانیےکو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہےکہ لاہور میں آج پی ٹی آئی کے رہنما خیال کاسترو نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اُٹھایا ہے۔

اس معاملے پر فیصل واوڈا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ’خان صاحب!  آپ کےمطابق آپ لاعلم ہیں، پنجاب حکومت میں آج پی ٹی آئی کا ایک وزیربنادیا گیا۔‘

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پہلے بھی کہا تھا آپ کی لاعلمی کافائدہ اٹھاتےہوئے سانپ اور کیڑوں نےآپ کو بندگلی میں پہنچا دیا ہے، پلیز آپ لاعلمی سے نکلیں ورنہ نقصان اور ہوگا۔

مزید خبریں :