Time 07 دسمبر ، 2022
پاکستان

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت 13 دسمبر کو ہوگی

عمران خان کیخلاف 5 کیسز کی سماعت 13 دسمبرکو ہوگی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کردی گئی— فوٹو: فائل
عمران خان کیخلاف 5 کیسز کی سماعت 13 دسمبرکو ہوگی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کردی گئی— فوٹو: فائل

عمران خان کیخلاف 5 کیسز کی سماعت 13 دسمبرکو ہوگی، اس حوالے سے  الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کردی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور  فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 13 دسمبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کو  پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت بھی 13 دسمبر کو ہی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ضمنی انتخاب میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنےکیخلاف درخواست پر سماعت بھی 13 دسمبر کو  ہوگی، عمران خان کی جانب سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے معاملے کی سماعت بھی 13 دسمبر کو ہی ہوگی۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے اکبر ایس بابر کی درخواست پر سماعت 13 دسمبر کو ہی ہوگی۔

خیال رہے کہ آج چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آ ئی اے) نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سےلاہور ہائی کورٹ میں جمع چار صفحات پر مشتمل جواب میں کہا گیا ہےکہ اکاؤنٹ اوپننگ میں عمران خان کے دستخط اور  پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال ہوا، لاہور میں نجی بینک کی برانچ میں اکاؤنٹ چلایا جا رہا تھا، الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب اس اکاؤنٹ کو چلا رہی تھی۔

مزید خبریں :