08 دسمبر ، 2022
برطانیہ میں مقیم تسنیم حیدر اور ان کے وکیل قتل کی سازش کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو کوئی ثبوت نہ دے سکے۔
تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اور ارشد شریف قتل کی سازش لندن میں تیار ہوئی تھی۔
تاہم الزامات کے بعد فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے تسنیم حیدر کا ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو کیا تھا، پاکستانی تفتیش کاروں نے تسنیم حیدر سے مبینہ سازش کے ثبوت طلب کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق تسنیم حیدر نے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو بتایا کہ انہیں لیاقت ملک نے ناصر بٹ اور دیگر پر الزامات کا مشورہ دیا تھا۔