08 دسمبر ، 2022
سندھ حکومت کی جانب سے اہلیان سکھر کی سہولت کیلئے پیپلز بس سروس کا آزمائشی بنیاد پر آغاز کردیا گیا ہے۔
کراچی اور حیدرآباد کے بعد سکھر میں بھی جنوری سےحکومت سندھ پیپلز بس سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔
پہلی بس سکھر پہنچنے کے بعد، سروس کی آزمائشی آغاز کے موقع پر پیپلز پارٹی رہنماؤں، ضلعی افسران، تاجر برادری کے افراد نے بس میں سفر کرتے ہوئے منصوبے کو خوش آئند اقدام قرار دیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کمیل شاہ نے بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سکھر کیلئے گیارہ بسیں دی گئی ہیں اور ان بسوں کے روٹ کا حتمی تعین کرنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکھر کو ملنے والی ان 11 بسوں میں سے چار بسیں روہڑی سنگرار، پنوعاقل، اور صالح پٹ کے روٹ کور کریں گی۔
انتظامیہ کے مطابق روٹس کے تعین کے بعد جنوری سے پیپلز بس سروس کا گیارہ بسوں کے ساتھ باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔