کھیل
Time 08 دسمبر ، 2022

انگلش کپتان کا ٹیسٹ کرکٹ میں مزید تصوراتی کام کرنے کا عزم

ملتان ٹیسٹ میں خراب موسم کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہونے اور جلدی ختم ہونے کا امکان ہے: انگلش کپتان۔ فوٹو فائل
ملتان ٹیسٹ میں خراب موسم کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہونے اور جلدی ختم ہونے کا امکان ہے: انگلش کپتان۔ فوٹو فائل

پاکستان کے دورے پر آئی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں مزید تصوراتی کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے ہمیں تصوراتی اور جدت پسندانہ ہونا پڑے گا، ملتان میں میچ تاخیر سے شروع اور جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔

بین اسٹوکس کا کہنا ہے ایسی صورتحال میں ممکن ہے کہ ٹیسٹ میں 300 سے 350 اوورز کا کھیل ہو، اگر ایسا ہوتا ہے تو ہمیں مزید خطرے مول لینے والا بننا پڑے گا، اب دیکھتے ہیں کہ ملتان ٹیسٹ میں کیا ہوتا ہے۔

مارک ووڈ کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے کپتان انگلش ٹیم نے کہا کہ مارک ووڈ فٹ ہیں ان کا کھیلنا تقریباً یقینی ہے تاہم بین فوکس کی واپسی کی گارنٹی نہیں۔

یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، انگلش ٹیم نے پاکستان کو راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 74 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :