کھیل
Time 08 دسمبر ، 2022

2 دن میں دوسرا بلنڈر، آئی سی سی نے بھارت اور بنگلادیش کے میچ سے پہلے کیا غلطی کی؟

اس غلطی پر کئی اکاؤنٹ سے آئی سی سی پر تنقید کی گئی اور مذاق بھی بنایا گیا، آئی سی سی نے بعدازاں اپنی غلط پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا__فوٹو: فائل
اس غلطی پر کئی اکاؤنٹ سے آئی سی سی پر تنقید کی گئی اور مذاق بھی بنایا گیا، آئی سی سی نے بعدازاں اپنی غلط پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا__فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا نشانہ بنا ہوا ہے۔

6 دسمبر کو آئی سی سی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں غلطی ہوئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 جب کہ اب  7 دسمبر کو بھی بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے ٹاس کے فوری بعد آئی سی سی نے غلطی کی۔

آئی سی سی کے تصدیق ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹاس سے متعلق تفصیلات شیئر کی گئیں لیکن اس پوسٹ کے ساتھ کینیڈا کی کرکٹ ٹیم کی تصویر لگا دی گئی۔

اس غلطی پر کئی اکاؤنٹ سے آئی سی سی پر تنقید کی گئی اور مذاق بھی بنایا گیا، آئی سی سی نے بعدازاں اپنی غلط پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

مزید خبریں :