پاکستان
Time 08 دسمبر ، 2022

معافی ڈیلی میل کو نہیں عمران خان اور شہزاد اکبر کو مانگنی چاہیے: مریم اورنگزیب

عمران خان نے نیب کا ریفرنس ڈیلی میل والوں کےحوالے کیا تھا، یہ کہتے تھے شہباز شریف زلزلہ زدگان کے پیسے کھاگئے: وزیر اطلاعات— فوٹو: فائل
عمران خان نے نیب کا ریفرنس ڈیلی میل والوں کےحوالے کیا تھا، یہ کہتے تھے شہباز شریف زلزلہ زدگان کے پیسے کھاگئے: وزیر اطلاعات— فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کی معذرت مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے، اللہ تعالیٰ نے شہباز شریف کو سرخرو کیا ہے، شہباز شریف پر کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہزاد اکبرآج تک ن لیگی قیادت کے خلاف ثبوت نہیں دے سکے، ڈیلی میل کی معافی سے صرف شہباز شریف نہیں پاکستان کے عوام سرخرو ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شہزاد اکبر نے شریف خاندان  پر بے بنیاد، جھوٹے الزامات لگائے، عمران خان نے نیب کا ریفرنس ڈیلی میل والوں کےحوالے کیا تھا، یہ کہتے تھے شہباز شریف زلزلہ زدگان کے پیسے کھاگئے، عمران خان اور شہزاد اکبر نے لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں، ان پرالزامات لگائے، ڈیلی میل نےجوالزامات لگائے اس پر یہ عدالت میں ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کےخلاف پورا کیس ٹرائل سے گزرا، اس کے بعد ڈیلی میل نے شہباز شریف سے غیر مشروط معافی مانگی، معافی ڈیلی میل کو نہیں عمران خان اور شہزاد اکبر کو مانگنی چاہیے۔

مزید خبریں :