Geo News
Geo News

Time 09 دسمبر ، 2022
دنیا

امریکا میں ہم جنس اور نسلی جوڑوں کو تحفظ فراہم کرنے کا بل منظور

ہم جنس اورنسلی شادیوں کےتحفظ کےلی منظور تاریخی قانون پر دستخط کروں گا : امریکی صدر جوبائیڈن/فوٹوبشکریہ اے پی
 ہم جنس اورنسلی شادیوں کےتحفظ کےلی منظور تاریخی قانون پر دستخط کروں گا : امریکی صدر جوبائیڈن/فوٹوبشکریہ اے پی 

امریکی ایوان نمائندگان نے ہم جنس پرستوں اور نسلی شادیوں کے تحفظ کا تاریخی بل منظور کر لیا۔

غیر ملکی خبر  رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا اس حوالے سے کہنا ہے  وہ ہم جنس پرستوں اور نسلی شادیوں کے تحفظ کے لیے اس تاریخی قانون پر دستخط کریں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر بائیڈن کا کہنا تھا یہ قانون سازی وفاقی قانون میں شادی کی مساوات کو یقینی بنائےگی، قانون سازی ہم جنس اور نسلی جوڑوں کو تحفظ فراہم کرےگی۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکا میں پہلی بار سیاہ فام ہم جنس پرست خاتون کو وائٹ ہاؤس کا ترجمان مقرر  کیا گیا تھا۔