06 مئی ، 2022
امریکا میں پہلی بار سیاہ فام ہم جنس پرست خاتون کو وائٹ ہاؤس کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو کیرین جین پیئر کو وائٹ ہاؤس کا نیا پریس سیکرٹری مقررکیا۔
رپورٹس کے مطابق 44 سالہ جین پیئر اس سے قبل صدر بائیڈن کے منتخب ہونے کے بعد سے پرنسپل ڈپٹی پریس سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
اس کے علاوہ وائٹ ہاؤس کی پریس ٹیم میں شامل ہونے سے پہلےانہوں نے نائب صدر کملا ہیرس کے لیے چیف آف اسٹاف کے طور پر کام کیا۔
اطلاعات کے مطابق جین پیئر اگلے ہفتے کے آخر میں سبکدوش ہونے والی موجودہ پریس سیکرٹری جین ساکی کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گی۔