پاکستان
Time 09 دسمبر ، 2022

ائیر لائنز نے پاکستان پوسٹ کی ترسیل روک دی، کراچی ائیرپورٹ پر 15000 کلو پارسل پھنس گئے

فوٹو فائل
فوٹو فائل

کراچی: پاکستان پوسٹ سے آئے ہزاروں پارسل ائیرپورٹ پر  پھنس گئے جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع پاکستان پوسٹ کے مطابق ائیرپورٹ پر نجی کارگو ٹرمینلز میں 15 ہزار کلو پارسلز کا ڈھیر لگ گیا ہے، ڈھیر  فی کلو پارسل پر فیس ادائیگی تنازع کے سبب لگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تقریباً تمام فضائی سروسز نے پاکستان پوسٹ کی پارسل ترسیل روک دی ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں کے پارسل ایک ہفتے سے رکے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :