دنیا
Time 09 دسمبر ، 2022

بادلوں کی منفرد ترتیب نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا

اس تصویر کو فیس بک پر شیئر کیا گیا / فوٹو بشکریہ راکیل گورڈن فیس بک پیج
اس تصویر کو فیس بک پر شیئر کیا گیا / فوٹو بشکریہ راکیل گورڈن فیس بک پیج

کئی بار آسمان پر نظر ڈالیں تو بادلوں کے منفرد انداز دنگ کردیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک نظارہ امریکی ریاست واؤمنگ میں دیکھنے میں آیا جہاں بادلوں کی ترتیب کچھ اس انداز کی تھی جیسے سمندر میں لہریں نظر آتی ہیں۔

واؤمنگ کے شہر شیئرڈن کے Bighorn نامی پہاڑی سلسلے میں بادلوں کی یہ منفرد ترتیب دیکھنے میں آئی جسے ایک فیس بک صارف راکیل گورڈن نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

راکیل گورڈن کے مطابق 'یہ بہت خاص تھا اور مجھے فوری علم ہوگیا تھا کہ اس کی تصویر کھینچنی ہے'۔

راکیل گورڈن نے بتایا کہ انہوں نے یہ تصویر والدین کے گھر میں کھینچی تھی اور پھر اسے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ ایک متاثرکن لمحہ تھا اور مجھے خوشی ہے کہ دیگر افراد بھی اس تجربے سے لطف اندوز ہوئے'۔

بادلوں کی اس ترتیب کو Kelvin-Helmholtz instability کہا جاتا ہے اور ایسا اس وقت ہوتا ہے جب اوپر موجود ہوا کا بہاؤ نیچے کے مقابلے میں زیادہ تیز ہوتا ہے۔

یہ نام 2 سائنسدانوں Lord Kelvin اور Hermann von Helmholtz پر رکھا گیا جو اس طرح کی مظاہر  پر تحقیق کرتے رہے تھے۔

مزید خبریں :