Time 09 دسمبر ، 2022
پاکستان

ن لیگ اور پی پی کے پارٹی فنڈز کی تحقیقات کا معاملہ، پی ٹی آئی کی جلد سماعت کی استدعا منظور

فرخ حبیب نے ن لیگ اور پی پی پی کے پارٹی فنڈز کی الیکشن کمیشن سے جلد تحقیقات کرانے کی درخواست دائر کر رکھی تھی— فوٹو: فائل
فرخ حبیب نے ن لیگ اور پی پی پی کے پارٹی فنڈز کی الیکشن کمیشن سے جلد تحقیقات کرانے کی درخواست دائر کر رکھی تھی— فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی کے پارٹی فنڈز کی الیکشن کمیشن سے تحقیقات کرانے کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق  نے رجسٹرار آفس کو فرخ حبیب کی درخواست 22 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھاکہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔

اس پر فرخ حبیب کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ استدعا ہے کہ پہلے رکھ دیں بہت دیر ہوجائے گی، چھوٹا سا مسئلہ ہے۔

اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ چھوٹا مسئلہ تو ہے لیکن اگلے ہفتے آپ کے باقی بڑے بڑے مسئلے بھی سماعت کیلئے مقرر ہیں۔

خیال رہے کہ فرخ حبیب نے ن لیگ اور پی پی پی کے پارٹی فنڈز کی الیکشن کمیشن سے جلد تحقیقات کرانے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

مزید خبریں :