Time 09 دسمبر ، 2022
پاکستان

سینیٹر اعظم سواتی کا چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس سیل کردیا گیا

اعظم سواتی کا فارم ہاؤس بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا— فوٹو: فائل
اعظم سواتی کا فارم ہاؤس بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا— فوٹو: فائل

سینیٹر اعظم سواتی کا اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس سیل کردیا گیا۔

سی ڈی اے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے اعظم سواتی کی اہلیہ کو گزشتہ ماہ نوٹس بھیجا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا تھاکہ فارم ہاؤس میں 2 بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور گارڈز روم غیرقانونی طور پر بنائے گئے ہیں۔

اب اعظم سواتی کا چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس سیل کردیا گیا اور فارم ہاؤس سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے سیل کیا۔

اعظم سواتی کا فارم ہاؤس بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔

خیال رہے کہ اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے گرفتار کیا تھا تاہم اب سندھ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :