Time 10 دسمبر ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو کوئٹہ سے سکھر پہنچا دیا گیا

اعظم سواتی کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ فوٹو فائل
اعظم سواتی کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ فوٹو فائل

متنازع ٹوئٹس کے مقدمات میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر کوئٹہ سے سکھر منتقل کر دیا۔

اعظم سواتی کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو آج صبح سندھ پولیس نے کوئٹہ پولیس سے تحویل میں لیا اور انہیں ہوائی راستے سے سکھر پہنچ گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر اعظم سواتی کو آج ہی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے بھر میں درج مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :