10 دسمبر ، 2022
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے چک شہزاد میں سینیٹر اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر قائم تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا ہے۔
سی ڈی اے نے فارم ہاؤس میں قائم غیرقانونی کار شیڈگرادیا، اعظم سواتی کے فارم پر مین گیٹ پر قائم کمرہ بھی گرادیاگیا ہے۔
اس کے علاوہ بیسمنٹ اورگراؤنڈ فلور غیرقانونی تجاوزات پرمکمل سیل کردیاگیا۔
سی ڈی اے نے گزشتہ ماہ اعظم سواتی کی اہلیہ کو نوٹس بھیجا تھا اور کہا تھاکہ فارم ہاؤس میں 2 بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور گارڈز روم غیر قانونی طور پر بنائے گئے ہیں۔