کھیل

ورلڈکپ میں پرتگال کی شکست کے باوجود رونالڈو نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

رونالڈو مراکش کے خلاف ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل فٹ بال میچ کے آغاز پر بینچ پر بیٹھے نظر آئے— فوٹو: اے ایف پی
رونالڈو مراکش کے خلاف ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل فٹ بال میچ کے آغاز پر بینچ پر بیٹھے نظر آئے— فوٹو: اے ایف پی

دنیا ئے فٹ بال کے ٹاپ اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے جس ٹیم یا کلب کی جانب سے کھیلا اسےچیمپیئن بنوایا بلکہ کئی کئی اعزازت دلوائے مگر اپنے ملک کی ٹیم کیلئے ورلڈکپ فٹ بال کو کبھی یادگار نہ بناسکے جبکہ انہوں نے کوارٹر فائنل کھیل کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

کرسٹیانو رونالڈو دوحہ کے الثمامہ اسٹیڈیم میں مراکش کے خلاف ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ کے آغاز پر بینچ پر بیٹھے نظر آئے۔

مراکش کے یوسف النصیری کے گول کرتے ہی ان کی حالت دیکھنےسے تعلق رکھتی تھی اور اس دوران وہ پریشان اور منہ ہی منہ کچھ بڑبڑاتے دکھائی دیے۔

بعد ازاں وہ متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے میدان میں گئے اور کئی بار گول کرنے کی کوشش کی لیکن پرتگال گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

رونالڈو مراکش کے ہاتھوں ورلڈ کپ میں پرتگال کے آؤٹ ہونے کے بعد بے ساختہ رو پڑے اور ان کی روتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا۔

رونالڈوکو آخری میچ میں متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے شامل کیے جانے پر بھی ایک اورعالمی اعزازحاصل ہوگیا۔ وہ کویت کے تجربہ کار فارورڈ بدر المتوی کےسب سے زیادہ 196میچز کھیلنے کا ریکارڈ برابرکرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

مزید خبریں :