11 دسمبر ، 2022
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر 7 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
حکام کے مطابق مسافر بطور سی مین ملازمت کے غرض سے کولمبیا سفر کر رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کیے جانے والے سفری دستاویزات جعلی نکلے۔
حکام نے بتایا کہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں عرفان الدین، محمد عمار، رمیش کمار، محمد سیف اللہ، اکرام شاہ، شیر زادہ اور ریحان احمد شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ملزمان کو پانامہ سی ڈی سیز کی مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔