Time 12 دسمبر ، 2022
پاکستان

اسمبلیاں تحلیل کرنے پر پارٹی میں اختلافِ رائے ہے: اسد عمر

کچھ لوگ اسمبلیاں فوری تحلیل کرنے کے حق میں ہیں اور کچھ کہتے ہیں کہ ابھی اسمبلیاں تحلیل نہیں کرنی چاہئیں: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو
کچھ لوگ اسمبلیاں فوری تحلیل کرنے کے حق میں ہیں اور کچھ کہتے ہیں کہ ابھی اسمبلیاں تحلیل نہیں کرنی چاہئیں: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر پارٹی میں اختلاف رائے موجود ہے۔

ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کچھ لوگ اسمبلیاں فوری تحلیل کرنے کے حق میں ہیں اور کچھ کہتے ہیں کہ ابھی اسمبلیاں تحلیل نہیں کرنی چاہئیں، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دو سے تین مہینے کا وقت ملنا چاہیے۔

اس سے قبل ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد  چوہدری نے کہا تھا کہ  پی ڈی ایم 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہیں لاتی تو پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔

مزید خبریں :