Time 12 دسمبر ، 2022
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ: پروین رحمان کیس میں اعظم سواتی کیس کا تذکرہ، آئی جی سے تفصیل طلب

سنا ہے سابق وزیر اعظم کے خلاف بھی کیسز بن رہے ہیں، اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی الزام میں کئی مقدمات کیسے درج ہوئے؟ عدالت/ فائل فوٹو
سنا ہے سابق وزیر اعظم کے خلاف بھی کیسز بن رہے ہیں، اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی الزام میں کئی مقدمات کیسے درج ہوئے؟ عدالت/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں پروین رحمان قتل کیس کے دوران پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے کیس کا بھی تذکرہ کیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان سے متعلق کیس کی  سماعت  جاری تھی کہ اس دوران عدالت نے  آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ ہمیں اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بتائیں۔

جسٹس کے کے آغا  نے کہا کہ سنا ہے سابق وزیر اعظم کے خلاف بھی کیسز بن رہے ہیں،  اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی الزام میں کئی مقدمات کیسے درج ہوئے؟  اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں ۔

عدالت نے آئی جی سندھ کو تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہےکہ اعظم سواتی کے بیٹے نے والد کی سندھ میں گرفتاری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں  درخواست دائر کررکھی ہے جس پر سماعت  آج ہوگی۔

مزید خبریں :