پاکستان
Time 12 دسمبر ، 2022

اعظم سواتی کی گرفتاری اور پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنےکیخلاف سینیٹ میں پی ٹی آئی کا احتجاج

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

اعظم سواتی کی گرفتاری اور  پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنےکے خلاف سینیٹ میں پی ٹی آئی سینیٹرز نے احتجاج  کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کے ڈیسک کا گھیراؤ کرلیا۔

سینیٹ اجلاس شروع ہوا تو پی ٹی آئی سینیٹرز  نے اعظم سواتی کی رہائی اور  پروڈکشن آرڈر کے لیے نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج شروع کیا، بعد ازاں سینیٹرز  نے چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔

چیئرمین سینیٹ نےکہا کہ ایوان کا ماحوال خراب نہ کریں، اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیں گے۔

اس دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاررڑ نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا بل ضمنی ایجنڈے میں پیش کر دیا ۔

پی ٹی آئی سینیٹرز کے شور شرابے میں بل پیش کرنے کی تحریک منظور ہوگئی اور سینیٹ میں معمول کی کارروائی معطل کرکے بل منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا۔

سینیٹر رضا ربانی اور  طاہر بزنجو سمیت چار سینیٹرز نے بل کی مخالفت کی، شور شرابے کے دوران سینیٹ اجلاس جمعرات تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

مزید خبریں :