کھیل
Time 12 دسمبر ، 2022

شعیب ملک نے کن دو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنیکا مشورہ دیا؟

سابق کپتان شعیب ملک نے تیسرے میچ کیلئے دو کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کا مشورہ دیا ہے— فوٹو: فائل
سابق کپتان شعیب ملک نے تیسرے میچ کیلئے دو کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کا مشورہ دیا ہے— فوٹو: فائل

انگلینڈ کے ہاتھوں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے تیسرے میچ کیلئے دو کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کا مشورہ دیا ہے۔

شعیب ملک نے کن دو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنیکا مشورہ دیا؟

اپنی ٹوئٹ میں شعیب ملک نے کہا کہ ’میرے خیال سے پاکستان کو سرفراز احمد اور شان مسعود کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنا چاہیے۔‘

شعیب ملک نے مزید لکھا کہ ’ سرفراز احمد اپنے ساتھ ٹیم میں کافی تجربہ لے کر آئیں گے جبکہ شان مسعود بیٹنگ لائن کو مزید استحکام بخشیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’مجھے امید ہے ہماری ٹیم کراچی میں اچھا پرفارم کرے گی۔ انشاء اللہ۔‘

شعیب ملک نے کن دو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنیکا مشورہ دیا؟


مزید خبریں :