Time 12 دسمبر ، 2022
پاکستان

اسلام آباد میں 109 غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کا انکشاف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں 109 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اسلام آباد میں قانونی اور غیر قانونی رہائشی اسکیموں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

 وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں منظور کردہ ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 47 ہے جب کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 109 ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد کے زون فور میں سب سے زیادہ 77 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں، زون ٹو میں پانچ اور زون فائیو میں 27 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کیےگئے تحریری جواب کے مطابق  اسلام آباد کے زون فائیو میں قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 23 ہے، زون ٹو میں 12 اور زون فائیو میں 23 قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے آغاز کی تاریخ اور اسپانسرز کے نام دستیاب نہیں ہیں۔

مزید خبریں :