07 دسمبر ، 2012
ممبئی …اوم شانتی اوم سے بالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھنے والی دپیکا پڈکون عرف ڈپس کرینہ کپور خان عرف بیبو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق دپیکا نے اسکن کےئر پراڈکٹس بنانے والی ایک کمپنی کیساتھ 6کروڑ کا معاہدہ کیا ہے جسکے تحت وہ انکی مصنوعات کی تشہیر کریں گی۔چھ کروڑ معاوضے کے عوض اپنی خدمات پیش کرنے کے بعد دپیکا بالی ووڈ کی تمام صفِ اول کی ہیروئنوں سے آگے نکل گئی ہیں جنہیں اس سے قبل کسی کمپنی نے اتنی خطیر رقم کی پیشکش نہیں کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ مانی جاتی تھیں جنہوں نے حال ہی میں ایک فرم کی پراڈکٹس کی تشہیری مہم کے لیے 4کروڑ کا معاہدہ کیا تھا۔