Time 13 دسمبر ، 2022
پاکستان

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو بابائے ڈیفالٹ قرار دے دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو  بابائے ڈیفالٹ قرار  دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام  "آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اصل میں پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف دکھیلا، معیشت تباہ  کرنے  والے عمران خان  اقتدار  کی خاطر آج بھی چاہتے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے۔

 مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جب میں وزیرخزانہ تھا تو مشکل فیصلےکیے، جب بھی اقدامات کیے وزیراعظم کی مرضی سے کیے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میں اوپن مارکیٹ پریقین رکھتا ہوں لیکن اسحاق ڈار یقین نہیں رکھتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب دنیا میں کوئی قرض نہیں دیتا تو آئی ایم ایف قرض دیتا ہے، اس وقت ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچائیں، لاکھ دکاندار ہیں صرف 30 ہزار دکاندار ٹیکس دیتے ہیں، ہم کیا دکانداروں سے دو سے تین ہزار  ٹیکس نہیں لے سکتے؟

مزید خبریں :