Time 14 دسمبر ، 2022
کاروبار

آئی ایم ایف نے پاکستان سے نویں جائزہ مذاکرات تعمیری قرار دے دیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ نویں جائزے کی اب تک کی بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا۔

 آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز نے کہا ہے کہ پاکستان سے مذاکرات میں سیلاب کے بعد کے اقتصادی امکانات پر نظر ثانی کی گئی،ساتویں،آٹھویں جائزے کے بعد کی مالیاتی، شرحِ مبادلہ اور توانائی کی پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا۔

ایسٹر پیریز نے کہا کہ سیلاب کے بعد کے فلاحی اور بحالیِ نو کے مسائل حل کرنے سے متعلق پالیسیوں پر مذاکرات جاری رکھیں گے ۔

مزید خبریں :