دنیا
Time 14 دسمبر ، 2022

بھارت: بیٹے کے ہاتھوں باپ کا بھیانک قتل، لاش کے 32 ٹکرے کرکے کنویں میں پھینک دیے

قتل کا انکشاف ہونے پر پولیس کی جانب سے بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے جسم کے حصوں کو ریکور کرنے کی کوشش کی گئی، فوٹو اسکرین گریب بھارتی میڈیا
قتل کا انکشاف ہونے پر پولیس کی جانب سے بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے جسم کے حصوں کو ریکور کرنے کی کوشش کی گئی، فوٹو اسکرین گریب بھارتی میڈیا

بوائے فرینڈ کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والی شردھا کے بعد بھارت میں قتل کی ایک اور رونگھٹے کھڑے کردینے والی واردات سامنے آئی ہے جس میں ایک بیٹے نے باپ کو قتل کر کے لاش کے 32 ٹکرے کیے اور  انہیں کنویں میں پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک شہر  میں پیش آیا جہاں ایک سفاک بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کر کے اس کی لاش کے 32 ٹکرے کر ڈالے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والا باپ نشے کا عادی تھا اور روزانہ کی بنیاد پر بیٹوں کو مارتا پیٹتا تھا، بیٹے نے روز روز کی مار پیٹ سے تنگ آکر پہلے لوہے کی راڈ سے باپ کا قتل کیا اور پھر اس کی لاش کے 32 ٹکرے کرکے اپنے فارم میں  بنے کھلے کنویں میں پھینک دیے۔

پولیس کے مطابق قتل کا انکشاف ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور  بیٹے کو گرفتار کر کے لاش کے ٹکرے ریکور کرنے کیلئے  ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا۔

مزید خبریں :