کھیل
Time 14 دسمبر ، 2022

راشد نسیم نے تیزی سے بوتل کیپ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنالیا

پاکستان کے مارشل آرٹس راشد نسیم نے نن چکو کے ساتھ سب سے زیادہ تیزی سے بوتل کیپ کھولنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

راشد نسیم نے چین کے یوئی ہائی چوان کو شکست دے کر مجموعی طور پر 82 واں ریکارڈ قائم کیا۔

دنیا میں سب سے زیادہ مارشل آرٹس کیٹیگری میں ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں صرف 8.79 سیکنڈ میں 10 پانی کی بوتلوں کو کھول کرورلڈ ریکارڈقائم کیا۔

اس سے قبل نن چکو کے ساتھ 10 نیو اینڈ سیلڈ بوتلوں کے ڈھکن کھولنے کا ریکارڈ چین کےYue Haichuan یوئی ہائی چوان کے پاس تھا جنہوں نے 11.85 سیکنڈ میں سب سے زیادہ بوتلوں کو کھولنےکا اعزاز حاصل کیا تھا۔

راشد نسیم نے تیزی سے بوتل کیپ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنالیا

راشد نسیم نے یہ ریکارڈ گنیز آف ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے موقع پر بنایا ہے، اس سے قبل وہ چین کے کھلاڑیو ں کو 3 مرتبہ ہرا چکے ہیں اور اپنے 100 ریکارڈ مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

راشد نسیم کو حکومتی سرپرستی حاصل نہیں ہے وہ یہ تمام ریکارڈ اپنی مدد آپ کے تحت بنا رہے ہیں۔

مزید خبریں :