Time 14 دسمبر ، 2022
پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، ڈالرز ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا— فوٹو:فائل
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا— فوٹو:فائل

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع  کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کررہا اور پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کی افواہیں گمراہ کن ہیں۔

اجلاس میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعظم نے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے فرق کو کم کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو معیشت سے متعلق حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی جس کے بعد وزیر خزانہ جلد معیشت پر بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔

مزید خبریں :