Time 14 دسمبر ، 2022
پاکستان

شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی برآمدکرنےکا فیصلہ کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی برآمدکرنےکا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکی اجازت دی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ای سی سی اجلاس میں سمری پیش کی جائے گی، چینی کی قلت سے بچنے اور قیمت نہ بڑھنے کو یقینی بنانےکے لیے ہر 15 دن بعد چینی کی قیمت کا جائزہ لے کر  مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائےگی، مجموعی طور پر 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کی جائے گی۔

 دوسری جانب شوگر ملز مالکان نے حکومتی فیصلےکو احسن اقدام قرار دیتےہوئےکہا ہے کہ اس سے کسانوں کو گنےکی ادائیگیاں ممکن ہو سکیں گی اور ملک کو  قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔

خیال رہے کہ شوگر انڈسٹری کی طرف سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ 10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔


مزید خبریں :