14 دسمبر ، 2022
پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل کیے جانے کا امکان ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل کیے جانے کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی کی سینیئر لیڈر شپ 23 مارچ سے پہلے انتخابات کی خواہاں ہے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان عمران خا ن 17 دسمبر کو لبرٹی چوک اجتماع میں کریں گے۔