Time 14 دسمبر ، 2022
پاکستان

پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ صرف عمران خان کو معلوم ہے: پرویزخٹک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہےکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ صرف عمران خان کو معلوم ہے،  ابھی تک تحلیل کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا۔

 لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ق لیگ اہم اتحادی ہے، ق لیگ والے اپنی کمٹمنٹ پر کھڑے ہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہفتےکے روز عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کریں گے، حکومت سے کیا مذاکرات ہو رہے ہیں میرے علم میں نہیں، مذاکرات سے متعلق صرف صدر مملکت بہتر  بتاسکتے ہیں، حکومت سےمذاکرات مشروط ہیں، ان میں الیکشن کی تاریخ  پربھی گفتگو ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ماہرین نے ملک کو جس گرداب میں پھنسا دیا اس سے نکلنے کا راستہ صرف الیکشن ہیں، چوہدری نثار سے کوئی رابطہ نہیں، انہیں مشورہ دوں گا کہ وہ سیاست کریں۔

مزید خبریں :