Time 15 دسمبر ، 2022
پاکستان

عمران بطور وزیراعظم جنرل باجوہ کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے

عمران خان اپنی وزارتِ عظمیٰ میں اُس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعریفوں کے پُل باندھتے نظر آتے تھے۔

عمران خان بطور وزیراعظم کہیں جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیوٹرل، کہیں جمہوریت دوست، کہیں متحمل مزاج اور کہیں سلجھی ہوئی شخصیت قرار دیتے تھے۔

گزشتہ روز اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مدد نہیں مانگ رہے، صرف یہ چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو جبکہ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تو وہ جلسوں میں کہتے رہے کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے۔

مزید خبریں :