دنیا
Time 15 دسمبر ، 2022

امریکی سینیٹ نے سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کی پابندی کا بل منظور کر لیا

ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل صدر کو دستخط کے لیے بھیجا جائے گا: امریکی میڈیا۔ فوٹو فائل
ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل صدر کو دستخط کے لیے بھیجا جائے گا: امریکی میڈیا۔ فوٹو فائل

امریکی سینیٹ نے سرکاری ڈیوائسز پر چینی ویڈیو ایپ، ٹک ٹاک کی پابندی کا بل منظور کر لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ نے سکیورٹی خدشات پر وائس ووٹ کے ذریعے وفاقی ملازمین کے سرکاری ڈیوائسز پر چینی ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کا بل منظور کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام چینی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایک اور اضافہ ہے، ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل صدر کو دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب ٹک ٹاک نے امریکی اقدام پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف جاسوسی، ڈیٹا ٹرانسفر کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

امریکی ریاستوں شمالی ڈکوٹا اور آئیووا میں سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کے استعمال پر پہلے ہی پابندی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ایپ جاسوسی اور ڈیٹا ٹرانفسرکے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

اس حوالے سے ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ پالیسی میکرز کے ساتھ کمپنی کے طریقوں پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید خبریں :