پٹھان فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کرنے والے بھارتی انتہا پسندوں کو شاہ رخ کا کرارا جواب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پٹھان فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کرنے والے بھارتی انتہا پسندوں کو شاہ رخ خان نے کرارا جواب دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ  دنیا جو بھی کرلے میں اور آپ لوگ اور جب تک اچھے لوگ موجود ہیں کچھ نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا گانا ’بے شرم رنگ‘ جاری کیا گیا اور گانے میں دپیکا پڈوکون کنگ خان کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔

 شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کے گیت میں ہیروئن دپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو وجہ بنا کر بھارتی انتہا پسندوں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

پورٹس کے مطابق شاہ رخ کے ساتھ دپیکا کے زعفرانی رنگ کے لباس کے منظر کو بھارتی انتہا پسندوں نے مذہبی تعصب کا رنگ دیا ہے۔

ہندو مذہب میں زعفرانی رنگ کو مقدس سمجھا جاتا ہے جبکہ انتہا پسند ہندوؤں نے گانے میں شاہ رخ کے ہرے رنگ کے کپڑے پہننے پر بھی اعتراض کردیا ہے۔

بھارتی جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نے گانے اور دپیکا کے کپڑوں کے رنگ کی مخالفت کی اور کہا کہ دپیکا جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ہونے والے احتجاج کی حمایت کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے مناظر میں تبدیلی نہ کی گئی تو مدھیہ پردیش میں پابندی لگا دیں گے۔

اُدھر انتہا پسند ہندوؤں نے ٹوئٹر پر بھی فلم کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ شروع کردیا ہے اور ساتھ ہی دھمکیاں بھی دی ہیں۔

مزید خبریں :