16 دسمبر ، 2022
کراچی: مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کا عدالت سے ریمانڈ نہ لیا جاسکا۔
مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرانے کے کیس میں ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو پولیس نے کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق دانیہ شاہ کو 12 بجکر 50 منٹ پر عدالت میں پیش کیا گیا اس وقت تک جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی لالہ اسد پٹھان عدالتی وقت ختم ہونے پر گھر جاچکے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عدالتی عملے نے کہا کہ ایف آئی اے کے کیس میں ملزمہ کو کسی اور عدالت میں پیش نہیں کرسکتے جس پر پولیس دانیہ شاہ کو واپس لے گئی جنہیں کل ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو گزشتہ روز لودھراں سے گرفتار کیا ان کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی اور بیٹے نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی۔