17 دسمبر ، 2022
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور حسین الٰہی کی آج عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کی گزشتہ رات بھی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں کے درمیان سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران مونس الٰہی نے تمام صورتحال پرعمران خان کو اعتماد میں لیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آج وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور حسین الٰہی کی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔