17 دسمبر ، 2022
مشیرداخلہ پنجاب عمرسرفرازچیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پرحملہ کرنے والا نہ جنونی ہے نہ کوئی سیاسی و سماجی کارکن ہے، کچھ جماعتیں اس کومذہبی اور جنونی رنگ دینا چاہ رہی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ فرانزک رپوٹ کے مطابق حملہ آور دو یا اس سے زائد تھے، عمران خان پر حملہ ایک سوچا سمجھا پلان اور سازش تھی، سازش میں وہ سب شامل ہیں جو عمران خان کے خلاف مذہبی پراپیگنڈا کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے جو تفتیش کی اس کی رپورٹ جلد عدالت میں جمع کرادی جائےگی، اگر وہ دوبارہ پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جائیں گے، تسنیم حیدر نے جو بیان دیا ہے اس کی بھی تحقیقات ہو رہی ہیں، ان کے وکیل نے بتایا ہے کہ تمام ثبوت لندن پولیس کوپیش کردیےہیں۔