18 دسمبر ، 2022
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے شرائط لگا دیں۔
ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت ضامن بنیں تو ن لیگ پرویز الٰہی کو لینے پر غور کرسکتی ہے تاہم چوہدری برادران کے درمیان بھی ن لیگ سے اتحاد کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی کیونکہ چوہدری برادران کے بچوں میں دوری کی وجہ سے سیاسی معاملہ رکا ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت بھی ابھی تک پرویز الٰہی کے ضامن بننے کو تیار نہیں، ن لیگ کی قیادت نے بھی پرویز الٰہی کو لینے کیلئے کلیئرنس نہیں دی، ن لیگ کو پرویز الٰہی کو لینے کیلئے پی ڈی ایم میں جانا ہوگا۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق ن لیگ عدم اعتماد جمع کرانے کی تیاری کررہی ہے، ن لیگ اسمبلیاں تڑوانا چاہتی ہے اور پرویز الٰہی بھی اہم ملاقات کے بعد اسمبلی توڑنے میں تاخیر چاہتے ہیں، وہ بھی چاہتے ہیں کہ عدم اعتماد آئے تو معاملہ کچھ دن آگے چلا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پرویز الٰہی کی تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات جاری ہے، تحریک انصاف جیتی ہوئی سیٹ پرویز الٰہی کو نہیں دے گی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پرویز الٰہی کو ن لیگ سے ہاری ہوئی سیٹ ملے گی۔