Time 19 دسمبر ، 2022
کھیل

میسی کے نام ایک اور اعزاز، 2 بار گولڈن بال حاصل کرنیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے

اس سے قبل میسی کو 2014 کے ورلڈکپ میں گولڈن بال کا اعزاز دیا گیا تھا—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
اس سے قبل میسی کو 2014 کے ورلڈکپ میں گولڈن بال کا اعزاز دیا گیا تھا—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ میں دو بار گولڈن بال ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر تیسری بار ورلڈکپ جیتا، قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ مقررہ وقت میں میچ 2-2 سے جب کہ اضافی وقت میں 3-3 سے برابر ہوا تاہم فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا جس میں ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔

میچ کے بعد ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے و الے کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا جس میں ارجنٹینا کے فرنانڈس کو ینگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ فرانس کے کیلیان ایمباپے کو گولڈن بوٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ارجنٹینا کے مارنڈینز نے بہترین گول کیپر کا گولڈن گلوو ایوارڈ جیتا جب کہ اپنا آخری ورلڈکپ کھیلنے والے ارجنٹینا کے لیونل میسی کو گولڈن بال ایوارڈ( ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی) دیا گیا۔

اس سے قبل میسی کو 2014 کے ورلڈکپ میں گولڈن بال کا اعزاز دیا گیا تھا۔

فیفا ورلڈ کپ کی گولڈن بال اب تک کون کون سے کھلاڑی جیت چکے ہیں؟

2022: لیونل میسی (ارجنٹینا)

2018: لوکا موڈرک (کروشیا)

2014: لیونل میسی (ارجنٹینا)

2010: ڈیاگو فورلن (یوروگوائے)

2006: زین الدین زیدان (فرانس)

2002: اولیور کاہن (جرمنی)

1998: رونالڈو (برازیل)

1994: روماریو (برازیل)

1990: سلواتور (اٹلی)

1986:ڈیاگو میراڈونا (ارجنٹینا)

1982: پاؤلو روسی (اٹلی)

مزید خبریں :