Time 19 دسمبر ، 2022
پاکستان

(ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی بچانے کیلئے سر جوڑ لیے، جہانگیر ترین کا وزیراعظم کو خصوصی پیغام

وزیراعظم شہبازشریف سے مشیر سیاحت وکھیل عون چوہدری نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام پہنچایا/ فائل فوٹو
وزیراعظم شہبازشریف سے مشیر سیاحت وکھیل عون چوہدری نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام پہنچایا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر (ن) لیگی قیادت نے بھی سر جوڑ لیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا جب کہ پنجاب اسمبلی کو توڑنے سے بچانے کے لیے تمام آپشنز پر غورکیا گیا

وزیراعظم شہبازشریف سے مشیر سیاحت وکھیل عون چوہدری نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو جہانگیر ترین کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئندہ جمعہ کو  پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا اعلان کررکھا ہے۔


مزید خبریں :