Time 19 دسمبر ، 2022
پاکستان

عوام کو آئندہ ماہ بھی تیل کی قیمت میں کمی پر مکمل ریلیف نہ دینے کا فیصلہ

آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی عائد کرنے کا معاہدہ ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
 آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی عائد کرنے کا معاہدہ ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ ماہ بھی تیل کی قیمت میں کمی کا عوام کو مکمل  ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی عائد کرنے کا معاہدہ ہے جس کے تحت اگلے 2 مہینوں میں ڈیزل پر 20 روپے فی لیٹر مزید پیٹرولیم لیوی بڑھائی جائے گی جب کہ لیوی بڑھانے سے ٹیکس محصولات ہدف حاصل نہ ہوا تو سیلز ٹیکس لگایاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس محصولات بڑھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جس وجہ سے فی لیٹرڈیزل پر مکمل ریلیف دینے کی بجائےکم ریلیف دیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :