19 دسمبر ، 2022
لاہور: مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف ابھی تحریک عدم اعتماد پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت لاہور میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس سعدرفیق، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ ، سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے مستقبل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے خلاف ابھی تحریک عدم اعتماد پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چوہدری سالک، پرویز الٰہی کو بطور وزیراعلیٰ رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اجلاس کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے اب انہوں نے مشاورت کے بعد ہدایت دی تو وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔