19 دسمبر ، 2022
پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے رات 9 کے بعد عدم اعتماد کی تحریک وصول کی تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی عدم اعتماد جمع ہونے سے لاعلم تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک شام ساڑھے چار بجے ایوان وزیراعلیٰ میں تھے، شام ساڑھے چار بجے وزیراعلیٰ اور مونس الٰہی ایوان وزیراعلی میں موجود تھے۔
ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا تھاکہ سیکرٹری اسمبلی رات دیر تک آفس میں کام کرتے ہیں۔
دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہہ دیا۔
گورنر پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدھ شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے۔