حارث رؤف نے اپنی کلاس فیلو سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا،نکاح کی تقریب کب اور کہاں ہوگی؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی کلاس فیلو سے شادی  کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ان کے نکاح کی تقریب ہفتہ 24 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ان کی ہونے والی دلہن کلاس فیلو ہیں، رخصتی آئندہ سال ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ا ن دنوں کرکٹ سے دور ہیں، فٹنس مسائل کی وجہ سے وہ ری ہیب سے گزر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سہیل وڑائچ کو دیے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر نے بتادیا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔

لائف پارٹنر کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہوں گا جو سادہ ہو اور میری کرکٹ سے زیادہ دلچسپی نہ رکھے بلکہ ان کی دلچسپی مجھ میں ہو، میں پسند کو ارینج میں تبدیل کروں گا۔

دوسری جانب شاہین اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی کے نکاح کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔

شاہین آفریدی تین فروری کو سپر اسٹار شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا ء آفریدی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو رہے ہیں،دونوں کی منگنی دو سال پہلے ہوئی تھی۔

مزید خبریں :