کھیل
Time 19 دسمبر ، 2022

حارث رؤف کی نئی اننگز کی تیاری، جلد نکاح کی خبریں سامنے آگئیں

سہیل وڑائچ کو دیے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر نے بتایا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں/فوٹوفائل
 سہیل وڑائچ کو دیے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر نے بتایا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں/فوٹوفائل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ رواں ماہ ان کے نکاح کی تقریب ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حارث رؤف 26 دسمبر کو اسلام آباد میں اپنی کلاس فیلو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

اس حوالے سے جب جیو نے لاہور قلندر ز کے قریبی ذرائع سے بات کی تو انہوں نے حارث کے نکاح کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سہیل وڑائچ کو دیے گئے انٹرویو میں  فاسٹ بولر نے بتایا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔

 لائف پارٹنر کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہوں گا جو سادہ ہو اور میری کرکٹ سے زیادہ دلچسپی نہ رکھے بلکہ ان کی دلچسپی مجھ میں ہو، میں پسند کو ارینج میں تبدیل کروں گا۔


مزید خبریں :