Time 20 دسمبر ، 2022
پاکستان

جنرل (ر) باجوہ سے ہمارا تجربہ اچھا نہیں رہا: حماد اظہر

پرویز الٰہی ہمارے ساتھ ہیں اوروہ اسمبلی تحلیل کی سمری لکھ کردے چکے ہیں، پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں: سابق وزیر/ فائل فوٹو
پرویز الٰہی ہمارے ساتھ ہیں اوروہ اسمبلی تحلیل کی سمری لکھ کردے چکے ہیں، پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں: سابق وزیر/ فائل فوٹو

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ (ق)  لیگ کا اپنا وجود ہے اور ہوسکتا ہےان کا جنرل (ر) باجوہ سے اپنا تجربہ ہو مگر پی ٹی آئی کا جنرل ریٹائرڈباجوہ سےتجربہ اچھا نہیں رہا۔

زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ معاشی حالات روزبروز خراب ہو رہے ہیں  اور  آئی ایم ایف سے معاملات ٹھیک نہیں ہورہے جب کہ گھروں اور انڈسٹری سےگیس غائب ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی سیاست پر نواز شریف خوش نہیں ،8  ماہ میں حکومت نے صرف این آر او ٹو حاصل کیا ہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ (ق) لیگ کا اپنا وجود ہے اور ہوسکتا ہےان کا جنرل (ر) باجوہ سے اپنا تجربہ ہو مگر پی ٹی آئی کا جنرل ریٹائرڈباجوہ سےتجربہ اچھا نہیں رہا۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی ہمارے ساتھ ہیں اوروہ اسمبلی تحلیل کی سمری لکھ کردے چکے ہیں، پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو تانگےکی جماعت کہنے والےآج ٹکٹ کے لیے اس کے پیچھے پیچھے ہیں جب کہ عمران خان کی نااہلی کے مشورے دینے والوں کوپاکستان کا مفادعزیز نہیں۔

مزید خبریں :