22 دسمبر ، 2022
اپنے بے باک لباس اور عجیب و غریب فیشن کے باعث ہر وقت تنازعات میں گھری اور خبروں کی زینت بنی رہنے والی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گر گاؤں پولیس نے نوین گری نامی شخص کو گرفتار کیا جس پر عرفی جاوید کو ریب اور قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوین گرین نے عرفی جاوید کو واٹس ایپ پر ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی جس پر اسے گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عرفی جاوید کو بھی دبئی ائیرپورٹ پر غیر اخلاقی لباس میں ویڈیو شوٹ کراتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا۔