Time 22 دسمبر ، 2022
پاکستان

دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ویڈیو کب کہاں بنائی گئی پتا نہیں چلا جبکہ ہمیں ریمانڈ نہیں دیا گیا تھا: سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا مؤقف/اسکرین گریب
ویڈیو کب کہاں بنائی گئی پتا نہیں چلا جبکہ ہمیں ریمانڈ نہیں دیا گیا تھا: سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا مؤقف/اسکرین گریب

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے مرحوم رکن قومی اسمبلی دانیہ شاہ کی  درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو کے کیس میں گرفتار  ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی۔

دوران سماعت ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر  نے مؤقف اختیار کیا کہ ویڈیو کب اور کہاں بنائی گئی ہمیں اس کا پتا نہیں چلا کیونکہ ہمیں ملزمہ کا ریمانڈ نہیں دیا گیا تھا۔

پراسیکیوٹر کے مؤقف پر  جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار  نے  ریمارکس دیے کہ آپ کو 3 دن کا ریمانڈ تو دیا گیا تھا،  آپ جیل میں جا کر بھی تفتیش کر سکتے تھے۔

 بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

مزید خبریں :