Time 22 دسمبر ، 2022
پاکستان

ائیرپورٹس پر موسمی خرابی سے متاثرہ فلائٹس کے مسافروں کی سہولت کیلئے ٹاسک فورس کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کے بڑے ائیرپورٹس پر فوگ اور موسمی خرابی سے متاثرہ فلائٹس کے مسافروں کی سہولت کے لیے ٹاسک فورس بنانےکا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ائیرپورٹ منیجر ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے، ٹاسک فورسز اپنے اپنے ائیرپورٹس پر متاثرہ فلائٹس کے مسافروں کو  ہر ممکن سہولت پہنچائےگی۔

ائیرلائنز، ائیر پورٹ سکیورٹی فورس، وفاقی تحقیقاتی ادارے اور امیگریشن کے ذریعے مسافروں کے ائیرپورٹ پر معاملات کو جلد از جلد نمٹایا جائےگا۔

ٹاسک فورس کے ارکان ٹریفک پولیس کے ساتھ رابطے میں رہیں گے تاکہ کار پارک اور لین میں رش نہ بڑھے۔ 

ترجمان کے مطابق ائیرلائنز کے ذریعے مسافروں کے قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ سہولیات کا بندوبست  بھی کیا جائےگا، مسافروں اور ائیرپورٹ آنے والوں کو موسمیات کی معلومات دی جائیں گی۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے میڈیا نمائندوں کو بھی با خبر رکھا جائےگا، ائیرلائنز  اپنے مسافروں کو ڈیپارچر ٹائم سے متعلق باخبر رکھیں گی۔

فلائیٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم پر تازہ ترین معلومات کو یقینی بنایا جائےگا۔

مزید خبریں :